یواے ای سے پیپر ورک مکمل، ایک ارب ڈالر اگلے ہفتے پاکستان کو منتقل ہونے کا امکان

یو اے ای کے پاکستان کیلئے مالیاتی پیکج کا پیپر ورک مکمل کر لیا گیا، تین میں سے ایک ارب ڈالر اگلے ہفتے پاکستان کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوست ممالک یو اے ای کی طرف سے پاکستان کیلئے مالیاتی پیکیج کا پیپر ورک مکمل کر لیا گیا، یو اے ای سے 3 میں سے ایک ارب ڈالر اگلے ہفتے … یواے ای سے پیپر ورک مکمل، ایک ارب ڈالر اگلے ہفتے پاکستان کو منتقل ہونے کا امکان پڑھنا جاری رکھیں

حکومت منی بجٹ میں سے کس چیز سے ٹیکس ختم کرنے جارہی ہے ؟ جانئے

حکومت آنے والے منی بجٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت پر عائد 0.02 فیصد پیشگی ٹیکس ختم کرنے پر راضی ہوگئی۔خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے پلیئرز کی جانب سے کافی عرصے سے یہ مطالبہ سامنے آرہا تھا کہ حکومت اس پیشگی ٹیکس کو ختم کرے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اپنی سمری میں تجویز دی گئی کہ انکم ٹیکس آرڈیننس (آئی ٹی او) … حکومت منی بجٹ میں سے کس چیز سے ٹیکس ختم کرنے جارہی ہے ؟ جانئے پڑھنا جاری رکھیں

صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات

خانقاہ ڈوگراں (ڈپٹی بیوروچیف ۔ احمد ناز) صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اس موقع پر سنیئیر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات پڑھنا جاری رکھیں

لندن: برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

لندن: یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے (بریگزٹ) میں تاریخی شکست کے باوجود برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے خلاف پارلیمنٹ میں ‘تحریک عدم اعتماد’ ناکام ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں تھریسامے 19ووٹوں کی اکثریت سے حکومت بچانےمیں کامیاب ہوئیں۔ تحریک پر ووٹنگ کے دوران برطانوی وزیر اعظم کے حق میں 325 اور مخالفت میں 306 ووٹ … لندن: برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان کی امریکا اور افغان طالبان کے مابین ملاقات کروانے کیلئے سرتوڑ کوششیں

پشاور: پاکستان، افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے اور افغان طالبان کے رہنماؤں کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کروانے کی سنجیدہ کوششیں کررہا ہے تاکہ مذاکراتی عمل میں آنے والے تعطل کو دور کر کے افغان امن عمل کو تیز کیا جاسکے۔ دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ انہیں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغان … پاکستان کی امریکا اور افغان طالبان کے مابین ملاقات کروانے کیلئے سرتوڑ کوششیں پڑھنا جاری رکھیں

فواد چوہدری، قاسم سوری سمیت 332 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت 332 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 332 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 1174 اراکین پارلیمنٹ میں سے 839 نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمنٹ کی رکنیت معطل ہونے … فواد چوہدری، قاسم سوری سمیت 332 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل پڑھنا جاری رکھیں

کے کے ایف کی گاڑیوں کے ٹرانسفر پر پابندی کی سفارش

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے کے کے ایف کی گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فوری پابندی لگائے جانے کی سفارش کردی۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے کے کے ایف سے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو خط لکھ دیا جس میں کے کے … کے کے ایف کی گاڑیوں کے ٹرانسفر پر پابندی کی سفارش پڑھنا جاری رکھیں

ہمارے پاس پانی ہی نہیں تو ڈیمز کہاں سے بھریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

 وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ مزید ڈیمز کے لیے ہمارے پاس پانی نہیں اور جب پانی ہی نہیں تو ڈیم کو کہاں سے بھریں گے۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ سے پانی کے معاملے پر زیادتی کررہا ہے، سندھ کا خطہ سب سے زیادہ زرخیز تھا، انگریزوں نے 1859 سے … ہمارے پاس پانی ہی نہیں تو ڈیمز کہاں سے بھریں گے، وزیراعلیٰ سندھ پڑھنا جاری رکھیں

بلاول ہاؤس کراچی کے نوکر بھی ارب پتی بن گئے

بلاول ہاؤس کراچی کے نوکر بھی ارب پتی بن گئے، ایف آئی اے نے ارب پتی ملازم کو کھوج نکالا، منی لانڈرنگ جے آئی ٹی نے لینڈ یوٹیلائزیشن کو خط لکھ دیا۔ جے آئی ٹی نے لینڈ یوٹیلائزیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ائیرپورٹ کے قریب 7 ایکڑ زمین عبد الجبار کو کیسے الاٹ کی گئی، پابندی کے باوجود 7 ایکڑ زمین بلاول … بلاول ہاؤس کراچی کے نوکر بھی ارب پتی بن گئے پڑھنا جاری رکھیں

ہائیکورٹ نے نواز شریف کو ضمانت دینے میں ہماری ہدایات کو مدنظر نہیں رکھا، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف نیب اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب ریفرنس میں نواز شریف کو ضمانت دینے میں ہماری ہدایات کو مدنظر نہیں رکھا۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف نیب اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا … ہائیکورٹ نے نواز شریف کو ضمانت دینے میں ہماری ہدایات کو مدنظر نہیں رکھا، سپریم کورٹ پڑھنا جاری رکھیں