پاک بھارت سیریز پر کوہلی نے چپ کا روزہ توڑ دیا

پاکستان بھارت کے درمیان مقابلے ایک عرصے سے یکطرفہ ثابت ہوئے ہیں لیکن ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اب بھی روایتی حریفوں کے درمیان مقابلوں سے اب بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ روز ایجبسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 124 رنز سے شکست دے دی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی ہو بلکہ گزشتہ تین سال سے پاکستانی ٹیم ہندوستان سے کوئی میچ نہیں جیت سکی اور اس دوران تمام ہی میچوں میں پاکستان کو بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ہندوستان کے کپتان کوہلی ان یکطرفہ مقابلوں کے باوجود پاکستان سے میچ کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں اور کہا کہ وہ اس طرح کے مزید مقابلوں میں بھی حصہ لینے میں کوئی عار محسوس نہیں کریں گے۔

لیکن جب ان سے پاکستان سے دوطرفہ سیریز کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ سیریز کے دوبارہ آغاز کے بارے میں وہ کوئی رائے نہیں رکھتے۔

پاکستان اور باھرت کے درمیان 2007 کے بعد سے کوئی باقاعدہ سیریز نہیں کھیلی گئی اور تسلسل سے میچز نہ ہونے کی وجہ سے آئی سی سی ایونٹس میں دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے میچز کی اہمیت بڑھ جاتی ہے جس کی واضح دلیل ایجبسٹن کا میچ ہے جس کے تمام ٹکٹ ایک ماہ قبل ہی فروخت ہو گئے تھے۔

پاکستان سے دوطرفہ سیریز کے سوال پر کوہلی نے کہا کہ میں ان فیصلوں کے بارے میں بات کرنے کا مجاز نہیں۔ یہ مجھ سے اعلیٰ آفیشلز کے کرنے کے فیصلے ہیں۔ میری رائے سے فرق نہیں پڑتا اور پڑنا بھی نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت کھلاڑی میرا کام صرف کرکٹ کھیلنا ہے اور میں ہمیشہ پاکستان کے خلاف بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔ اس بات سے قطعہ نظر کہ ہم سے کس سے کھیل رہے ہیں، ہمیں صرف کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے لیے یہ بالآخر ایک ایسا کھیل ہے جس سے ہم محبت کرتے ہیں۔ کسی حریف کیلئے ہماری ترجیحات نہیں ہیں۔ میں اس بارے میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے۔ ان سے میچ کے دوران ماحول بہت اچھا ہوتا ہے۔ بحیثیت کرکٹر ہم اس میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ میں اس بارے میں بس یہی کہہ سکتا ہوں۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s