گردہ سکینڈل ،ایف آئی اے کوغیر قانونی گردہ بیچنے اور خریدنے والے 2پاکستانی اور 2غیر ملکی ملزموںکاچالان پیش کرنے کا حکم

ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی طور پر گردہ بیچنے اور خریدنے والے 2پاکستانی اور 2غیر ملکی ملزموں کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 17جون کو پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ کے روبرو ایف آئی اے نے ملزموں ناہید اختر، سید عامر رضا، منیرہ احمد صالم، عیسی علی عبداللہ کو پیش کیا، ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سید عامر کا گردہ عیسی علی عبداللہ کو غیر قانونی طور پر لگایا گیا جبکہ ملزمہ ناہید اختر کا گردہ منیرہ احمد صالم کو لگایا جا رہا تھا تو ایف آئی اے نے ریڈ کر کے موقع پر موجود تمام ملزموں کو حراست میں لیا گیا، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزمہ منیرہ احمد کا زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے حالت خراب ہونے پر تمام ملزموں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا ملزموں کا آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف پتھالوجی راولپنڈی سے ٹشو ٹائپنگ ٹیسٹ کروایا گیا ہے اور ٹیسٹ کے بعد ملزموں کی حالت قدرے بہتر ہے، ملزموں سے گردہ سکینڈل کے مقدمہ کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے ،ملزموں کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیا جائے اور میو ہسپتال کی متعلقہ وارڈ کو سب جیل قرار دیا جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ جانچنے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ کو گردہ سکینڈل کے ملزموں سے متعلق جیل رولز کے مطابق عمل کرنے اور ایف آئی اے کو گردہ سکینڈل کے ملزموں اور مقدمہ کا چالان 17جون کو پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s