چین کے اس فلائی اوور نے سب کو دنگ کردیا

فلائی اوور تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے کیونکہ پاکستان میں انہیں بنانے کا رجحان کافی زیادہ ہے مگر چین کے اس پل کے منصوبے نے تو دنیا بھر کو دنگ کرکے رکھ دیا ہے۔

جی ہاں یہ دنیا کا سب سے پیچیدہ فلائی اوور منصوبہ ہے جس کی تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے۔

جنوب مغربی چین کے علاقے چونگ چنگ کے ضلع Nan’an میں تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے جس میں موجود سڑکوں کے لیے پانچ لیئرز اور 20 ریمپس تیار کیے گئے ہیں۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اس فلائی اوور کے ذریعے گاڑیاں 8 مختلف سمتوں کی جانب جاسکتے ہیں اور یہ 16 ہزار میٹر طویل ہے۔

انٹرنیٹ صارفین نے اس کی تصاویر کو دیکھ کر حیرت اور تجسس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آخر وہاں سے ڈرائیورز اپنی منزل کا تعین کیسے کریں گے یا راستے سے بھٹک جائیں گے۔

مگر چینی حکام نے ہر ایک کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس فلائی اوور کی کامیابی سے آزمائش کی جاچکی ہے جبکہ ٹریفک کی رہنمائی کے لیے اشارے بھی لگائے جائیں گے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

حکام کے مطابق اگ کوئی ڈرائیور غلط سمت پر چڑھ بھی جائے تو بھی ایک کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر اس کے پاس درست سمت پر جانے کا آپشن موجود ہوگا۔

اس بڑے منصوبے کا آغاز 2009 میں ہوا اور اس کی تکمیل لگ بھگ 8 برسوں میں ہوئی۔

اور اس پر ٹریفک چلنے کا آغاز اگلے سال سے ہورہا ہے مگر اس کی تصاویر نے لوگوں کا اشتیاق ابھی سے بڑھا دیا ہے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s