پانامہ کیس تحقیقات، حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل،کارروائی مزید متنازعہ ہو گئی

حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پہلی پیشی کے موقع پر مبینہ تصویر سامنے آگئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کی گئی تصویر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعلی زیدی نے جاری کی۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی تفتیش کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی پیشی کے وقت کی تصویر سامنے آگئی ہے۔ منظر عام پر آنے والی تصویر سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کی گئی ہے، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسین نواز ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ایک ٹیبل پڑا ہے جس پر انہوں نے اپنی فائلز اور ایک پنسل رکھی ہوئی ہے، پیشی سے قبل حسین نواز کو اڑھائی گھنٹے تک انتظار کروایا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ تصویر حسین نواز کے انتظار کے دوران بنائی گئی تھی۔اسی دن حسین نواز سے چار گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی اور تفتیش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دبے الفاظ میں جے آئی ٹی کے ارکان کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ ایسے رویے پر میں سپریم کورٹ نہیں جاﺅں گا۔

وزیر اعظم پاکستان کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے چار پیشیاں ہو چکی ہیں اور مذکورہ تصویر ان کی اتوار کے روز پہلی پیشی کے دوران کی ہے۔ حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی جتنی بار بلائے گی وہ ان کے سامنے بار بار جائیں گے۔

عام طور پرجے آئی ٹی کی کارروائی کو خفیہ رکھا جاتا ہے اور  اس طرح کی تصاویر جاری کرنے سے پرہیز کیا جاتا ہے تاہم حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے وقت لی گئی تصویر لیک ہونے سے جے آئی ٹی کے بارے میں مزید سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ حسین نواز جے آئی ٹی کے دوممبران سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کر چکے ہیں تاہم جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم کے بیٹے کے تحفظات کو مسترد کر دیا گیاتھا، اس طرح تصویر لیک ہونے سے کارروائی کے مزید متنازعہ ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

 

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s