جنوبی بحیرۂ چین پر امریکہ کا چین کو انتباہ

​امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ ساؤتھ چائنا سی یعنی جنوبی بحیرۂ چین کے مصنوعی جزائر پر چینی ملیٹریائزیشن کو قبول نہیں کرے گا۔ سنگاپور میں سلامتی سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے خطے کے استحکام کو نقصان پہنچے گا۔ قدرتی وسائل سے مالامال جنوبی بحیرۂ چین کے خطے … جنوبی بحیرۂ چین پر امریکہ کا چین کو انتباہ پڑھنا جاری رکھیں

شمالی کوریا پر پابندی، امریکا نے سلامتی کونسل میں نیا مسودہ جمع کرادیا

امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کا ایک نیا مسودہ جمع کرایا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل میں پیش کیے جانے والے اس مسودے میں پہلے ہی عالمی پابندیوں کے شکار شمالی کوریا پر پابندیوں میں مزید اضافہ کرنے کی بات کی گئی ہے۔ان پابندیوں کا مقصد حالیہ کچھ عرصے میں شمالی کوریا کی جانب سے پے … شمالی کوریا پر پابندی، امریکا نے سلامتی کونسل میں نیا مسودہ جمع کرادیا پڑھنا جاری رکھیں

خیبرپختون خواہ کا وہ گاوں جسے ’چھوٹا لندن‘ کہا جاتاہے،یہ نام کیوں دیا گیا جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہو گا مگر آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ایک لندن پاکستان میں بھی ہے۔ اسے چھوٹا لندن کہتے ہیں۔ یہ ہمارے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کا ایک چھوٹا سا گاﺅں صالح خانہ ہے، اس گاﺅں کے اکثر لوگوں کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے اس لیے یہ چھوٹا لندن … خیبرپختون خواہ کا وہ گاوں جسے ’چھوٹا لندن‘ کہا جاتاہے،یہ نام کیوں دیا گیا جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے پڑھنا جاری رکھیں

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 افراد زخمی

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کی شام کو بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوئے۔ آئی … ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 افراد زخمی پڑھنا جاری رکھیں

سپریم کورٹ کا پیمرا کورمضان میں چینلز کونوٹس جاری نہ کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو رمضان کے دوران ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے سے روکتے ہوئے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے گائیڈ لائنز کی خلاف وزری سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے ‘باقاعدہ آرڈر’ جاری ہونے تک انتظار کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے پیمرا نے جاری اعلامیے میں … سپریم کورٹ کا پیمرا کورمضان میں چینلز کونوٹس جاری نہ کرنے کا حکم پڑھنا جاری رکھیں

’پاکستانیوں پر 90 دن کے ویزے پر پابندی کی خبریں جھوٹ ہیں‘

اسلام آباد: متحدہ عرب امارت کے پاکستان میں قائم سفارتخانے نے پاکستانیوں پر 90 دن کے ویزے پر پابندی کی خبروں کو جھوٹ اور من گھرٹ قرار دے دیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے دفتر خارجہ کو پیغام میں لکھا کہ پاکستایوں پر 90 دن کے ویزے پر پابندی کے حوالے سے خبریں بےبنیاد اور من گھڑت ہیں۔ پیغام میں لکھا گیا کہ پاکستانیوں … ’پاکستانیوں پر 90 دن کے ویزے پر پابندی کی خبریں جھوٹ ہیں‘ پڑھنا جاری رکھیں