ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو رجسٹرار سپریم کورٹ کی مبینہ واٹس ایپ کال، اسٹیٹ بینک کا خط منظر عام پر آگیا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کورجسٹرار سپریم کورٹ کی مبینہ واٹس ایپ کال کے معاملے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا خط سامنے آ گیا۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو 27 اپریل کو دن 2:40 پر واٹس ایپ پر کال موصول ہوئی تھی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام سے واٹس ایپ کال موصول ہوئی ۔ کالر نے اپنا تعارف رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب محمد عارف کے طور پر کرایا۔ کالر نے کہا سپریم کورٹ اسٹیٹ بینک ایک میمو جاری کر رہی ہے۔ میمو میں جے آئی ٹی کےلیے دو نئے نام دینے کا کہا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک اپنی لسٹ میں عامر عزیز کا نام بھی شامل کرے جبکہ کال کے 15 منٹ بعد سپریم کورٹ کا میمو گورنراسٹیٹ بینک کی فیکس پر موصول ہواجس میں سپریم کورٹ کے میمو میں دو نئے نام مانگے گئے تھے لیکن میمو میں کوئی خاص نام بھجنے کی کوئی ہدایت نہیں تھی، فیکس میں 28 اپریل تک 2نئے نام بھجوانے کا کہا گیا تھا۔ فیکس موصول ہوتے ہی بیرون ملک موجود وگورنر اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا گیا۔ فیکس کے بعد اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام کا اجلاس بلایا گیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام نے گورنر کو جے آئی ٹی کے لئے 3 نام تجویز کیے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s