ایف آئی اے نے لاہور سے جعلی پرائز بانڈ بنانے والے گروہ کے 4افراد گرفتار کر لیے

562ae4cc870d1.jpg

ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی بانڈز تیار کرنے والے گروہ کے 4ارکان کو گرفتار کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی پرائز بانڈز ،مشین اور دیگر آلات برآمد کیے گئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل احمد خان کے مطابق کارروائی لاہور کے مختلف علاقوں میں کی گئی، ملزمان نے 15 ہزار روپے والے جعلی پرائز بانڈ بنانے کے لیے مشین لگا رکھی تھی، گرفتار ملزمان میں ذوالفقار، یوسف، آصف اور ندیم شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذوالفقار ایک اسپتال سے پکڑا گیا، جس کی نشاندہی پر ملزم یوسف کو ہائیکورٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیاجبکہ ان دونوں کی نشاندہی پر مریدکے میں چھاپہ ما را گیا جہاں سے ملزم آصفاور ندیم کو گرفتار کیا گیا۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s