اگلے سال10ہزار طلبہ کو پی ایچ ڈی کے لئے امریکہ بھیجا جائے گا: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان نالج کوریڈور کے تحت اگلے دس سال میں دس ہزار طلبہ کو پی ایچ ڈی کے لئے امریکہ بھجوایا جائے گا‘ سی پیک کے منصوبوں پر 180 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے

سینٹ میں مالی سال 2017-18کے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 25 کھرب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا ہے‘ توانائی‘ بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کی ترقی کے تین ترجیحی شعبوں کے لئے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں پی ایس ڈی پی بجٹ کا اہم جز ہوتا ہے جس سے حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے۔ ماضی میں ترقیاتی ایجنڈے کے ذریعے کئی منصوبے شروع کردیئے جاتے تھے جس سے کوئی منصوبہ مطلوبہ فنڈز حاصل نہیں کرپاتا تھا۔

احسن اقبال نے مزیدکہا کہ توانائی کا بحران اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہو جاتی تھیں۔ ہم نے وژن 2025ءتشکیل دیا اور اس میں تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کی گئی تھی۔ انہوں نے اس کی مکمل حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال سے تین بڑے ترجیحی شعبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی پر زیادہ توجہ دی گئی۔ انہوںنے کہا کہ 2010ءمیں کئی شعبے صوبوں کو منتقل کردیئے گئے لیکن وفاقی حکومت صوبوں کی معاونت بھی کرتی ہے۔ قومی بنیادی ڈھانچے کی ترقی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s