پاناما کیس: حسین نواز کل پھر جے آئی ٹی میں طلب

download (1)

سپریم کورٹ میں حسین نواز کی جانب سے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے دو ارکان پر اٹھایا جانے والا اعتراض مسترد ہونے کے بعد جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو 300 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

جے آئی ٹی کی جانب سے حسین نواز کو جاری کیے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ منگل 30 مئی 2017 کو صبح 11 بجے جے آئی ٹی کے دفتر، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی سروس روڈ ساؤتھ، سیکٹر 8/4، اسلام آباد میں رپورٹ کریں۔

نوٹس میں حسین نواز سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہمراہ تمام متعقلہ ریکارڈ، دستاویز، بیانات قلبند کرانے کے لیے ضروری میٹیریئل لے کر آئیں جیسا کہ انہیں 25 مئی کو جاری ہونے والے نوٹس میں بھی کہا گیا تھا۔

جے آئی ٹی کی جانب سے جاری نوٹس میں حسین نواز کو خبردار کیا گیا کہ اگر انہوں نے نوٹس کی پاسداری نہ کی تو متعلقہ قوانین کے مطابق تعزیری کارروائی کی جائے گی۔

حسین نواز کو جاری ہونے والے نوٹس میں جے آئی ٹی نے یاد دہانی کرائی کہ حسین نواز کو پہلے 25 مئی کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے جس کے بعد انہیں ایک اور نوٹس جاری کیا اور 28 مئی کو طلب کیا گیا۔

جے آئی ٹی کے نوٹس میں حسین نواز کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ ‘آپ 28 مئی کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے لیکن کوئی ریکارڈ ساتھ نہیں لائے اور آپ نے جے آئی ٹی کے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کیا اور یہ موقف اپنایا کہ آپ نے جے آئی ٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے لہٰذا اگلی تاریخ مقرر کی جائے’۔

خیال رہے کہ حسین نواز 28 مئی کو جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تھے اور جے آئی ٹی کا اجلاس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں دو گھنٹے سے زائد جاری رہا تھا۔

حسین نواز اپنے وکیل کے ہمراہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیش ہوئے تھے، تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد سیکیورٹی کے پیش نظر حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی کے عقبی دروازے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات کیے بغیر روانہ ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی میں شامل دو ارکان پر اعتراض بھی اٹھایا تھا اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے حسین نواز کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے جے آئی ٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s