بی زیڈ یو ڈگری کیس ،طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہائی کورٹ

download (3).jpg

لاہور(۱ی ۱ین ۱ین نیوز) لاہورہائیکورٹ نے بی زیڈ یو ڈگری کیس میںرجسٹراربی زیڈ یو ، کنٹرولرامتحانات اورسینئرپروفیسربہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی کو9جون کوطلب کرلیاہے.

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ فل بنچ کے روبرو بی زیڈ یو لاہورکمپس کی سماعت ہوئی ، عدالت میں چیئرمین لاہورکیمپس منیراحمد بھٹی کے وکلاءنے موقف اختیارکیا کہ عدالتی حکم پرلاہورکیمپس کوفعال کردیاگیا ہے،، طلبہ کی تعدادزیادہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے مزید استاتذہ کی بھرتی کے لئے اخباراشتہاردیا جس پربی زیڈ یو ملتان انتظامیہ کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے لاہورکیمپس کو خودساختہ قراردیتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت میں طلبہ کا کہناہے کہ بی زیڈ یو ملتان ان سے لاءسمیت مختلف مضامین کے دوبارہ امتحان لے کر انہیں جان بوجھ کرفیل کررہا ہے۔ طلبہ کا کہناہے کہ عدالت میں کروائی گئی یقین دھانی کے باوجود بی زیڈ یو ملتان میں سمرسمیسٹرشروع نہیں کیا جارہا، عدالت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل کا کہناہے کہ بی زیڈ یو ملتان عدالت میں کروائی گئی یقین دھانی پرعمل درآمد نہیں کررہاہے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s