ٹرمپ کے صدر بننے اور بریگزٹ کے بعد یورپ امریکہ، برطانیہ پر انحصار نہیں کر سکتا: انگیلا میرکل

_96252854_f42bad80-b3c3-4afb-8157-348c788544ff

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اور بریگزٹ کے بعد یورپ مکمل طور پر امریکہ اور برطانیہ پر انحصار نہیں کر سکتا۔

انھوں نے کہا کہ وہ برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتی ہیں لیکن یورپ کو اب اپنی منزل کے لیے خود لڑنا ہو گا۔

جرمن چانسلر کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب جی سیون اجلاس میں 2015 پیرس کلائمٹ معاہدے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ اس اجلاس کے بعد جرمن چانسلر نے کہا تھا کہ مذاکرات کافی دشوار تھے۔

صدر ٹرمپ نے اجلاس میں کہا کہ وہ موسٹمی معاہدے کے حوالے سے آنے والے ہفتے میں فیصلہ کریں گے۔

جنوبی جرمنی کے شہر میونخ میں ایک الیکشن ریلی کے دوران انگیلا میرکل نے کہا ‘وہ وقت اب ختم ہونے والا ہے جب ہم دوسروں پر انحصار کیا کرتے تھے۔ اور اس بات کا تجربہ میں نے گذشتہ چند دنوں میں کیا ہے۔’

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘برلن اور نئے فرانسیسی صدر کے درمیان تعلقات کو ترجیح دینی ہو گی۔’

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s