رمضان نشریات ہدایات نامے کی خلاف ورزی، جیو سمیت 3چینلز کو پیمرا کے نوٹسز، 3 دن میں جواب طلب کرلیا

download (2).jpg

رمضان المبارک نشریات پر پیمرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ کی خلاف ورزی پر جیو انٹرنٹینمنٹ، سندھ ٹی وی اور کے ٹی این کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے ہیں اور مذکورہ چینلز کو 3ایام میں جواب داخل کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا ) نے نجی ٹی وی چینلز جیو انٹرٹینمنٹ ، سندھ ٹی وی اور کے ٹی این کواسلام آباد ہائیکورٹ اور پیمرا کی طرف سے جاری کردہ رمضان نشریات ہدایت نامہ کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے تین دن میں جواب طلب کر لیا ہے، پیمرا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ چینلز نے یکم رمضان المبارک کو شام کی ٹرانسمیشن کے دوران 9بجے سے قبل کوئز پروگرامز نشر کئے جو کہ پیمرا ہدایت نامہ کے پیرا 5کی خلاف ورزی تھی۔

رمضان گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر جیو انٹرٹینمنٹ، سندھ ٹی وی اور کے ٹی این کو اظہارِ وجوہ نوٹسز جاری، تین یوم میں وضاحت کا حکم

 

پیمرا نے تینوں چینلز کو 31مئی2017ءدوپہر12بجے تک مذکورہ خلاف ورزی پر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے مزید برآن چینلز کے چیف ایگز یکٹیو آفیسرز کو بھی اسی دن ذاتی شنوائی کے لئے طلب کیا ہے جبکہ حکم عددلی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s