امریکہ سعودی عرب کو گائے کے طور پر استعمال کر رہا ہے: آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے مذہبی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے علاقائی حریف سعودی عرب کے خلاف ایک مرتبہ پھر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ’کافر‘ امریکہ ’دودھ دینے والی ایک گائے‘ کی طرح استعمال کر رہا ہے۔

سنیچر کو اسلامی مہینے رمضان کے آغاز کے موقعے پر ایک تقریب میں ان کا کہنا تھا ک ’بظاہر یہ لوگ قرآن پر یقین رکھتے ہیں مگر عملی طور ہر یہ قرآن کی تعلیمات کے خلاف کام کرتے ہیں۔

’وہ کفار کے قریبی دوست ہیں اور دشمن کو وہ پیسے دے رہے ہیں جنھیں اپنے لوگوں کی بہتری کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔‘

امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں انھوں نے مزید کہا کہ ’مگر حقیقت میں ان کے درمیان کوئی قربت نہیں۔ جیسا امریکہ کہہ چکا ہے وہ صرف انھیں دودھ دینے والی گائے کی طرح صرف پیسوں کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحیثیت صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز سعودی عرب کے ساتھ ساڑھے تین سو ارب ڈالر کے معاہدوں سے کیا تھا۔

صدر ٹرمپتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionصدر ٹرمپ اور سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان

ان معاہدوں میں ایک سو پچاس ارب ڈالر کا اسلحے سے متعلق معاہدہ بھی شامل ہے جو کہ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ہے۔

ایران اور سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان شدید تناؤ ہے اور علاقائی سطح پر دونوں ایک دوسرے کے خلاف متعدد محاذوں پر ملوث ہیں جن میں شام اور یمن شامل ہیں۔

ادھر صدر ٹرمپ کے دورے کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ ٹِلرسن نے ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی معاہدوں کا مقصد ایران کے ضرررساں اثرورسوخ کا مقابلہ کرنا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ دفاعی سازو سامان اور سروسز سے سعودی عرب اور پورے خلیجی خطے کو طویل مدت تک سکیورٹی کی مد میں معاونت ملے گی۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s