کشمیریوں کی ہلاکت:پاکستان کا اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں 12 نوجوانوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں خون بہانے کے واقعات کو روکے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’پلوامہ اور بارہ مولہ میں گزشتہ روز سے اب تک ہلاک کیے گئے نوجوانوں میں سے 3 کو ماورائے عدالت شہید کیا گیا۔‘

سرتاج عزیز نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ، اسلامی ممالک کی کانفرنس، پی فائیو ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت سے فوری طور پر نہتے کشمیریوں کی ہلاکت روکنے کا مطالبہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت معصوم کشمیریوں پر اپنے مظالم کو چھپانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھا رہا ہے۔‘

مشیر خارجہ نے کہا کہ ’نوجوان کشمیریوں کی مقامی بغاوت کی حقیقت کو چھپانے میں مایوسی کے باعث بھارت اسے دہشت گردی سے سہارا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’بھارت کے کشمیر کی آبادیات میں آہستہ آہستہ تبدیلی لاکر کشمیری عوام کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے منصوبے پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی توجہ دلائی جاچکی ہے۔‘

592993c84e587.jpg

سرتاج عزیز نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزر احمد بٹ سمیت 11 کشمیری نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع بارہ مولہ کے رام پور اور اڑی سیکٹر میں 8 جبکہ سبزر احمد سمیت 33 کشمیریوں کو پلوامہ سیکٹر کے علاقے ترال میں نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا، تاہم آزاد ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے سبزر احمد بٹ اور ان کے ساتھیوں کو پہلے گرفتار کیا اور بعدازاں انہیں حراست کے دوران قتل کیا گیا۔

 کے مطابق کارروائی کے دوران جاں بحق ہونے والے سبزر حسین حزب المجاہدین کے کمانڈر تھے جنہوں نے برہان وانی کے بعد حزب المجاہدین کی کمان سنبھالی تھی۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s