ترکی اور روس مزید اسٹریٹیجک قربت کے خواہش مند

ترکی اور روس اس بات کے خواہش مند ہیں کہ انقرہ اور ماسکو کے مابین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مزید وسعت دی جانا چاہیے۔ اس بارے میں اتفاق رائے ترک صدر ایردوآن کی روسی ہم منصب پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں ہوا۔روسی دارالحکومت ماسکو سے ہفتہ ستائیس مئی کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق صدر ولادیمیر پوٹن کی سرکاری رہائش گاہ کریملن کی طرف سے بتایا گیا کہ روسی صدر نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں اتفاق کیا کہ ماسکو اور انقرہ دونوں ہی کی خواہش ہے کہ ان کے مابین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مزید وسعت دی جائے۔

کریملن کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں صدور نے اپنی اس بات چیت میں ان گزشتہ دوطرفہ معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، جن کا مقصد روس اور ترکی کے باہمی اقتصادی روابط میں ابھی تک موجود رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے اپنی اس بات چیت میں توانائی کے شعبے میں ان بڑے مشترکہ یا کثیرالملکی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، جن میں روس سے لے کر ترکی تک قدرتی گیس کی پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ ’ٹرک اسٹریم‘ (TurkStream) اور ’اکُویُو‘ (Akkuyu) پروجیکٹ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

Russland Türkei - Präsidenten Putin & Erdogan in Sotschi (Reuters/A. Zemlianichenko)

ماسکو اور انقرہ گزشتہ کئی مہینوں سے اپنے تعلقات کو دوبارہ پوری طرح معمول پر لانے کی کوششوں میں ہیں۔ یہ دوطرفہ روابط نومبر 2015ء میں اس وقت انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے جب ترک فضائیہ نے ترک شامی سرحد کے قریب ایک روسی جنگی طیارے کو مار گرایا تھا۔

اس کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک کے صدور کی ایک سے زائد ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور ترک روسی روابط کافی حد تک معمول پر آ چکے ہیں تاہم چند شعبوں میں ترک مصنوعات کی روس میں درآمد پر ابھی تک پابندیاں عائد ہیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s