اسنیپ چیٹ کے سربراہ نے دلہن منتخب کرلی

سوشل ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایون اسپیگل نے اپنے لیے دلہن منتخب کرلی، جس کے بعد آئندہ ہفتے یعنی رواں ماہ مئی کے آخر تک ان کی شادی کا امکان ہے۔

مقبول ترین سوشل ایپ کے 26 سالہ سی ای او ایون اسپیگل اور آسٹریلیا کی 34 سالہ سپر ماڈل مرنڈا کیر کی شادی مئی کے اختتام سے قبل ہوگی۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے پیج سکس نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ ارب پتی ایون اسپیگل اور مرنڈا کیر نے جولائی 2014 میں منگنی کرلی تھی، ان دونوں کے درمیان 2013 میں تعلق قائم ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ارب پتی سوشل ایپ کے سی ای او اور آسٹریلوی دوشیزہ کی شادی انتہائی سادگی سے ہوگی، جس میں زیادہ سے زیادہ 30 مہمان شریک ہوں گے۔

اخبار کو ذرائع نے بتایا کہ شادی کی تقریب لاس اینجلس کے قصبے برینٹ ووڈ میں ایون اسپیگل اور کرنڈا میر کے مشترکہ گھر میں ہوگی، جس میں صرف خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے۔

دونوں نے 2014 میں منگنی کرلی تھی—فوٹو: اے پی
دونوں نے 2014 میں منگنی کرلی تھی—

آسٹریلوی سپر ماڈل مرنڈا کیر مختلف فیشن میگزینز اور رسالوں کو دئیے گئے انٹرویوز کے دوران اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں، کہ وہ اور ایون اسپیگل ایک دوسرے کو ٹھیک طرح سے سمجھتے ہیں، اور ان کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔

مرنڈا کیر کے مطابق اگرچہ ان دونوں کی عمر میں اچھا خاصا فرق ہے، مگر ایون اسپیگل کئی دیر تک ان کی باتیں سنتے رہتے ہیں، اور وہ انہیں اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

خیال رہے کہ سپر ماڈل مرنڈا کیر کا شمار آسٹریلیا کی نامور اور معروف ماڈلز میں ہوتا ہے، جب کہ ان کا ایک 6 سالہ بیٹا بھی ہے۔

اسنیپ چیٹ کے سی ای او اور آسٹریلوی ماڈل کی شادی جس گھر میں ہوگی وہ گھر ان دونوں نے گزشتہ برس 4 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

مرنڈا کیر پہلے ایک بچے کی ماں بھی ہیں—فوٹو: رائٹرز
Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s