رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 28 مئی کو ہوگا

images.jpg

رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کی گواہی نہیں ملی، لہٰذا ماہ مبارک کا پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار کو ہوگا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے بتایا کہ ملک کے کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی گواہی موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد کمیٹی نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ رمضان کا پہلا روزہ 28 مئی کو رکھا جائے گا۔

مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 27 مئی کو ماہ مبارک کی پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، کیوں کہ چاند کی پیدائش کو محض 19 گھنٹے ہی ہوئے ہیں، جب کہ نظر آنے کے لیے چاند کی عمر کم سے کم 35 گھنٹے ہونا لازمی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے بتایا کہ ملک کے کسی بھی کونے سے چاند دیکھنے کی گواہی موصول نہیں ہوئی، لہٰذا پہلا روزہ 28 مئی کو ہوگا۔

اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ چاند کی پیدائش جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 12 بجکر 44 منٹ پر ہوئی، جب کہ چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم سے کم 35 گھنٹے ہونا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پہلا روزہ 27 مئی کو ہوگا

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ افق پرآج چاند 8 ڈگری پر بلند ہوگا، مگر نظر آنے کے لیے کم سے کم 12 ڈگری ہونا ضروری ہے۔

محکمہ موسمیات کے عہدیدار ڈاکٹر محمد حنیف نے واضح طور پر کہا کہ کراچی میںرمضان المبارک کے چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے دور دراز کے چند علاقوں میں چاند نظر آسکتا ہے، تاہم وہاں سے بھی چاند نظر آنے کی گواہی موصول نہیں ہوئی۔

ادھر رویت ہلال رسرچ کونسل نے بھی کہا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 18 گھنٹے 28 منٹ، گوادر میں 18 گھنٹے 49 منٹ، جب کہ جیوانی میں 18 گھنٹے 50 منٹ ہوگی۔

مزید پڑھیں: سخت گرمی میں روزہ، کیا کرنا چاہیے؟

ساتھ ہی رویت ہلال رسرچ کونسل نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم سے کم 19 گھنٹے ہونی چاہئیے، ممکنہ طور پر لاہور کے گرد و نواح میں چاند نظر آسکتا ہے، مگر وہاں سے بھی کوئی گواہی موصول نہیں ہوئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 27 مئی بروز ہفتہ کو ہوگا۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s