’جیمز بانڈ‘ سر راجر مور انتقال کر گئے

برطانوی اداکار سر راجر مور جنھوں نے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر کے عالمی شہرت حاصل کی نواسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ان کی وفات کی اطلاع ان کے خاندان والوں نے دی۔

سر راجر مور نے جیمز بانڈ سلسلے کی سات فلموں میں برطانوی جاسوس کا مرکزی کردار ادا کیا۔ ان فلموں میں ‘لیو اینڈ لیٹ ڈائی’ کے علاوہ ‘سپائی ہو لوڈ می’ شامل تھیں جنھیں دنیا بھر کے فلم بینوں میں بڑی پذیرائی حاصل ہوئی۔

ٹویٹر پر سر راجر مور کے خاندان والوں نے اطلاع دی کہ وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔ اس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ تھوڑی مدت کے لیے لیکن بڑی جوانمردی سے انھوں نے اس مرض کا سامنا کیا۔

خاندان کی طرف سے اس تعزیتی بیان میں بچوں کی طرف سے کہا گیا ’پاپا آپ کا شکریہ اور بہت سے لوگوں کے لیے اتنا اہم اور خاص ہونے پر۔’

سر راجر مور کی وفات سوئٹزرلینڈ میں ہوئی اور ان کی خواہش کے مطابق ان کی آخری رسومات نجی طریقے سے مناکو میں ادا کی جائیں گی۔

ان کے بچوں ڈبورا، جوفری اور کرسچن کی طرف سے مزید کہا گیا ‘ان کے آخری دنوں میں ان پر جنتی محبت اور پیار نچھاور کیا گیا اس کو الفاظ میں بیان کیا جانا ممکن نہیں ہے۔’

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s