قرضوں تک آسان رسائی:ایشیائی ترقیاتی بینک کی 2 کروڑ ڈالر کی منظوری

download (10)

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک (کے ایم بی ایل) کی مدد کے لیے 2 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، تاکہ زراعت اور چھوٹے کاروبار کے لیے قرضے تک رسائی کو وسعت دی جاسکے۔

مائیکرو فنانس بینک کے بیان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے پرائیویٹ سیکٹر فنانشل انسٹی ٹیوشنز ڈویژن کے ڈائریکٹر کرسٹین اینگسٹروم کا کہنا تھا کہ ’زراعت اور چھوٹے کاروبار کے شعبے پاکستان کی معیشت کے لیے اہم ہیں جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غربت میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے وسیع مہارت کے ذریعے ان شعبوں میں میں لوگوں کی مالی حالت بہتر بنانے کے مقصد کو پورا کرنے میں مدد دے گی۔‘

بیان میں کہا گیا کہ اس معاونت سے مائیکرو فنانس بینک کو چھوٹی اور درمیانی سائز کی انٹرپرائزز کو مالی سہولت فراہم کرنے کی استعداد کار 5 ہزار 700 سے بڑھ کر 2020 تک 30 ہزار سے زائد ہوجائے گی۔

قرض حاصل کرنے والوں میں ممکنہ طور پر 25 فیصد خواتین ہوں گی۔

بیان کے مطابق ایک الگ ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے ذریعے چھوٹی اور دریانی انٹرپرائزز کے لیے ٹریننگ اکیڈمی کے قیام اور ساتھ ہی خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی ٹیکنالوجی اَپگریڈیشن پروگرام میں سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی ملک بھر میں 144 برانچز موجود ہیں، 2016 کے آخر تک بینک سے قرض حاصل کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد اور بطور قرضہ دی گئی رقم 23 ارب روپے سے زائد تھی۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s