پاکستانی امریکن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے پل کا کردار ادا کررہے ہیں: اعزاز چوہدری

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی قوتوں کو شکست دےکر اقتصادی خوشحالی میں بڑی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔پاکستان اورامریکاکے درمیان تعلقات کو70سال ہونیوالے ہیں،پاکستانی امریکن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں امریکہ  میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، پاکستانی سفیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد پاکستان امریکن کونسل آف یو ایس اے نے تقریب  کیا۔تقریب میں پاکستانی نڑاد امریکی شہریوں کے علاوہ مقامی سٹیٹ سینیٹرز، ارکان اسمبلی اور میئر نے بھی شرکت کی، تقریب سے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے خطاب بھی کیا۔ ہفتے کے روز امریکی ریاست نیوجرسی میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی قوتوں کو شکست دے کر اقتصادی خوشحالی میں بڑی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی ملک کا ایک عظیم سرمایہ ہیں ، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اصلی چہرہ اجاگر کرنے میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار جاری رکھیں۔اس موقع پر سٹیٹ سنیٹرز سام تھامپسن(رپبلکن)، سنیٹر رے لیزنیک(ڈیموکریٹ) اور خاتون رکن اسمبلی نینسی پینکن نے امریکہ کی ترقی میں پاکستان تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔

 

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s