ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب میں، اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

ہفتے کی صبح سعودی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا استقبال سعودی شاہ سلمان نے کیا۔

اس آٹھ روزہ دورے میں صدر ٹرمپ اسرائیل، فلسطینی علاقے، برسلز، ویٹیکن اور سسلی بھی جائیں گے۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کی برطرفی کے معاملے پر امریکی صدر کو اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ٹرمپ کے ساتھ ان کی صاحبزادی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر بھی ہیں۔ ایوانکا صدر کی مشیر ہیں جب کہ کشنر کابینہ کے اہم رکن ہیں۔

مسز ٹرمپ اور ایوانکا نے سر پر سکارف نہیں پہنے۔ جنوری 2015 میں جب سابق خاتونِ اول مشیل اوباما سعودی عرب گئی تھیں تو انھوں نے بھی سکارف نہیں پہنا تھا جس پر ٹرمپ نے ٹویٹ کی تھی کہ مشیل نے اپنے میزبانوں کی توہین کی ہے۔

ٹرمپتصویر کے کاپی رائٹREUTERS

اتوار کو صدر ٹرمپ ریاض میں عرب اسلامک امریکن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس دوران وہ اسلام کے پرامن تصور کے بارے میں بات کریں گے۔

صدر ٹرمپ کی ریاض آمد سے چند گھنٹے قبل ہی سعودی عرب نے کہا کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹ کو دارالحکومت ریاض کے جنوب میں مار گرایا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد سعودی فضائیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے قریب حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روانگی سے قبل سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغرب، اسلامی دنیا کے دشمن نہیں ہیں۔

trumpتصویر کے کاپی رائٹAFP

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبير کا کہنا تھا کہ ‘یہ اسلامی دنیا کے لیے بہت بھرپور پیغام ہے کہ امریکہ اور مغرب آپ کے دشمن نہیں ہیں۔ یہ مغرب کے لیے بھی بھرپور پیغام ہے کہ اسلام آپ کا دشمن نہیں ہے۔’

صدر ٹرمپ کو حال ہی میں چھ مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے امریکہ آنے پر سفری پابندیاں لگانے کی کوششوں کی وجہ سے اسلام مخالف کہا جا رہا تھا، وہ اپنا اولین دورہ کسی مسلم ملک کا کر رہے ہیں۔

سعودی وزیرِ خارجہ عادل بن احمد الجبير کہتے ہیں: ‘اس دورے سے اسلامی دنیا اور مغرب کے درمیان عموماً اور امریکہ کے درمیان خصوصاً مکالمہ بدل جائے گا۔ یہ شدت پسندوں کو تنہا کر دے گا، چاہے وہ ایران ہو، دولتِ اسلامیہ ہو یا القاعدہ ہو، جو کہتے ہیں کہ مغرب ہمارا دشمن ہے۔’

saudiتصویر کے کاپی رائٹAFP

عرب اسلامک امیریکن اجلاس میں پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف بھی ہوں گے جن کی فوج کے سابق سپہ سالار اب سعودی سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی فوج کے سپہ سالار بھی ہیں۔

اس اجلاس کے سائڈ لائن پر وزیر اعظم نواز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے کافی چہ میگوئیاں ہو رہی تھیں۔ تاہم پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اسلامک امیریکن اجلاس کا ایجنڈا کافی مصروف ہونے کے باعث سائیڈ لائن پر ملاقاتیں ہونا مشکل ہے۔

دوسری جانب سوڈان کے صدر عمر البشیر نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ سعودی عرب نے سوڈان کے صدر کو اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا جس پر امریکہ نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ صدر عمر البشیر انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کو جنگی جرائم کے الزام میں مطلوب ہیں

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s