رمضان میں لوڈ شیڈنگ کنٹرول میں رکھیں گے،آئندہ چند روز میں بجلی کی موجودصورتحال پر قابو پا لیا جائے گا:خواجہ آصف

وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ کنٹرول میں رکھیں گے جبکہ آئندہ چند روز میں بجلی کی موجودصورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔

images (9).jpg

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کیساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ رمضان میں سحر اورافطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی جبکہ بجلی چوری والے علاقوں میں بھی سحر اور افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت لوڈشیڈنگ معاملے پر ہم سے تعاون کررہی ہے اور خیبر پختونخوا میں 250 سے زائد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ،ہم کے الیکٹرک کو 650میگاواٹ بجلی باقاعدگی سے دے رہے ہیںجبکہ جولائی تک بجلی کی طلب اور رسد کا فرق ختم ہوجائے گا

ہم نے 2018 میں بجلی بحران پر قابو پانے کا وعدہ کیاتھا لیکن2018سے پہلے ہی بجلی کابحران ختم ہوجائے گا۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھاکہ بجلی چوری کرنیوالے لوڈشیڈنگ کیخلاف جلوس نکالتے ہیں اورآج پشاور میں جلوس کی رہنمائی کرنیوالوں کے علاقے 80 فیصد نادہندہ ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت بجلی پر سیاست کر رہی ہے لیکن ہم بھی بجلی کی قیمت ادا نہ کرنے والوں کو بجلی نہیں دیں گے چاہے بجلی وافر مقدار میں ہی کیوں نہ موجود ہو۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s