ملازمت ڈھونڈنا چاہتے ہیں؟ تو گوگل کریں

Google-Inc2

کیا آپ ملازمت تلاش کررہے ہیں ؟ اگر ہاں تو کہیں بھاگ دوڑ کی ضرورت نہیں بس گوگل کریں۔

جی ہاں گوگل نے بدھ کو ملازمت کی تلاش سے متعلق ایک نئے سرچ ٹول کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں مشین لرننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کی مدد کی جائے گی۔

یہ صرف عام افراد کے لیے ہی نہیں یعنی صرف امیدوار ہی ملازمت تلاش نہیں کرسکیں گے بلکہ کمپنیاں بھی اپنے لیے مناسب افراد کو تلاش کرسکیں گی۔

یہ نیا ٹول گوگل سرچ انجن میں شامل کیا جائے گا اور مختلف تفصیلات جیسے لوکیشن کے ذریعے ٹاپ سرچز میں ملازمتوں کی فہرستیں ابھر آئیں گی۔

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے اپنے بلاگ پوسٹ میں بتایا ‘ ایک نئے اقدام گوگل فار جاب کے ذریعے ہمیں توقع ہیں کہ کمپنیاں اہل امیدواروں تک رسائی حاصل کرسکیں گی جبکہ ملازمت کے خواہشمند افراد کو نئے مواقع مل سکیں گے’۔

انہوں نے کہا ‘ اس اقدام کے لیے ہم سرچ انجن میں ایک نیا فیچر آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرارہے ہیں جس سے لوگوں کو اپنے تجربے اور مطلوبہ تنخواہ کے مطابق ملازمتوں کی تلاش میں مدد مل سکے گی’۔

یہ فیچر جیسا بتایا جاچکا کہ آئندہ چند ہفتون میں دسیتاب ہوگا اور یہ مختلف ویب سائٹس کے لیے خطرہ ثابت ہوگا جیسے لنکڈن وغیرہ۔

مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ لنکڈن اس ٹول کے لیے گوگل کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

سندر پچائی کا کہنا تھا کہ گوگل فار جاب ہماری برادری کو ٹیکنالوجی کے ذریعے مدد فراہم کرنا ہے کیونکہ متعدد افراد کے لیے گوگل سرچ کے ذریعے ملازمت کی تلاش کافی آسان ہوگا۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s