ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی:عمر اکمل،جنید خان پر جرمانہ عائد

591c6f4d85544.jpg

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر عمر اکمل اور جنید خان کو وارننگ دینے کے ساتھ ساتھ دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ بھی عائد کردیا۔

پاکستان کپ 2017 کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں جنید خان اور عمر اکمل کے درمیان تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب پنجاب کی ٹیم کے کپتان عمر اکمل نے فاسٹ باؤلر پر بغیر بتائے ٹیم چھوڑ کر جانے کا الزام عائد کیا۔

ٹاس کے موقع پر جنید خان کے نہ کھیلنے کی وجہ دریافت کرنے پر عمر اکمل نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں خود نہیں پتہ اور جب وہ میدان میں آئے تو علم ہوا تھا کہ فاسٹ باؤلر میچ کیلئے نہیں آئے۔

ادھر جنید خان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عمر کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ بیمار ہیں اور اس بارے میں انہوں نے ٹیم کے ڈاکٹر کو بھی اس بارے میں مطلع کیا تھا۔

انہوں نے تمام صورتحال کی ذمہ داری عمر اکمل پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ’عمر اکمل نے میرے متعلق جو کہا مجھے وہ سن کر افسوس ہوا، انہوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ میں میچ کھیلنے سے بھاگ گیا، لیکن حقیقت میں میں بیمار ہوں اور میں نے وقت پر ٹیم منیجمنٹ کو مطلع کردیا تھا۔‘

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی، جس نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھیجی جس میں دونوں کھلاڑیوں کو کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا۔

پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل اور جنید خان کو یہ تنبیہ بھی کی گئی کہ اگر انہوں نے رویہ بہتر نہ کیا تو انہیں چار سے چھ ہفتوں کیلئے معطل کردیا جائے گا۔

دونوں کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s