سرحدی کشیدگی: اقوام متحدہ کے مبصرین کو احتجاج ریکارڈ کرادیا گیا

591c77828d61f.jpg

راولپنڈی: اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انھیں ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران مبصرین کو بتایا گیا کہ بھارت نے 10، 13 اور 16 مئی کو ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس میں ایک شہری بھی ہلاک ہوا جبکہ دیگر 15 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ‘مبصرین کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے سبزکوٹ، باروہ، ٹنڈر اور کریلہ سیکٹرز پر پاکستانی دیہی علاقوں کو مختلف بور کی چھوٹی اور بڑی بندوقوں اور 122 ملی میٹر کے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا’۔

مبصرین کو بتایا گیا کہ بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

پاک فوج نے اقوام متحدہ کے مبصرین کو لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s