اورنج لائن میٹرو کی پہلی ٹرین تیار

لاہور کے اورنج لائن میٹرو منصوبے کیلئے ٹرینیں بنانے والی چین کی کمپنی نے پہلی ٹرین تیار کر لی ہے جس کے بعد اب مزید 26ٹرینیں تیار کی جائیں گی۔

لاہور کے اورنج لائن منصوبے کے تحت 27.1 کلو میٹر کا میٹرو ٹرین کا کوریڈور تعمیر کیا جائے گا جس پر ایک ارب باسٹھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

download (2).jpg

تعمیر کی جانے والی ٹرین میں پانچ کوچز، توانائی کی بچت کا حامل ایک ایئر کنڈیشننگ سسٹم اور وولٹیج پر قابو پانے کا سسٹم بھی موجود ہے جسے چین کی انجن بنانے والی کمپنی سی آ آر سی زھو زھو لوکوموٹیو نے تعمیر کیا ہے۔

ٹرین کا ڈیزائن مشترکہ طور پر پاکستان کے قومی پھول چنبیلی اور لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کے گنبد کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

ٹرین کی تعمیر میں شریک ایک انجینئر نے بتایا کہ اورنج لائن ٹرین کی بوگیاں ایسی ہوں گی جو تیز درجہ حرارت میں بھی اندرونی فضا کو حرارت سے محفوظ رکھیں گی جس سے ان کی پائیداری میں بھی اضافہ ہو گا۔

ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار ممکنہ طور پر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔

امید ہے کہ اس ٹرین کو ممکنہ طور پر رواں سال جولائی میں پنجاب حکومت کے حوالے کردیا جائے گا جہاں بقیہ 26 ٹرینوں کی پروڈکشن 2017 کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔

لاہور اورنج ٹرین پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا منصوبہ ہے، دنیا کے پچپن ممالک کے 148شہروں میں زیرزمین ٹرین چلتی ہے، انڈیا کے تقریبا تمام بڑے شہروں میں میٹرو ٹرین چلتی ہے، پاکستان کے دو بڑے شہروں لاہور اور کراچی ہی میں میٹرو ٹرین کا نظام موجود نہیں۔

165 ارب پاکستانی روپے مالیت کے اس منصوبے پر 90 فیصد سرمایہ کاری چین کرے گا جو اس منصوبے کیلئے 150 ارب ڈالر فراہم کرے گا اور اس سلسلے میں چین کے ایگزم بینک نے مئی 2016 میں 33 ارب پاکستانی روپے کی پہلی قسط بھی جاری کر دی ہے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s