چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ سے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سیالکوٹ کے وفد کی ملاقات

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سے ضلعی بار ایسو سی ایشن سیالکوٹ کے وفد نے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سے ضلعی بار ایسو سی ایشن سیالکوٹ کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں سابق صدر ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ، سعد میر ایڈووکیٹ، سلمان ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پرلاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری ذوالفقار علی اور رجسٹرارلاہور ہائی کورٹ سیدخورشید انور رضوی بھی موجودتھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور وکلاءکے تمام مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا مستقبل جدید اصلاحات میں ہے، ADR سنٹرز اور انٹر پرائز آئی ٹی سسٹم صوبائی عدلیہ میں گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ وکلاءرہنماﺅں نے سائلین اور وکلا ءکی آسانی کےلئے اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات کی تعریف کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s