ایفیڈرین کیس: علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفیڈرین کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

images (5).jpg

اس سے قبل اپریل میں عدالت نے علی گیلانی اور دیگر 10 افراد کو ایفیڈرین کوٹہ کیس میں نامزد کیا تھا جس نے مارچ 2011 میں اس وقت کی پیپلز پارٹی کی حکومت کو مشکلات سے دو چار کیا تھا۔

طویل عرصے سے جاری اس کیس میں دو پاکستانی دوا ساز کمپنیاں برلیکس اور ڈاناس شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ ان دواساز اداروں کو دوسری کمپنیوں کے مقابلے میں کیمیکل کی بھاری مقدار برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی، جنھوں نے بعد ازاں ایفیڈرین کی مقامی مارکیٹوں کو غیر قانونی ترسیل اور مبینہ طور پر سرحد پار ترسیل بھی شامل ہیں، جس سے غیر قانونی طور پر کروڑوں ڈالر کمائے گئے۔

مذکورہ کمپنیوں نے خود پر لگنے والے الزامات کو مسترد کیا تاہم علی موسیٰ گیلانی نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ انھیں سیاسی بنیادوں پر ایفیڈرین کیس میں ملوث کیا گیا ہے اور ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

انسداد منشیات فورس کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک ابتدائی رپورٹ جمع کرائی گئی تھی جس میں علی موسیٰ گیلانی اور دیگر 7 افراد کو اس اسکینڈل میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔

جس کے بعد علی موسیٰ گیلانی کو 2012 میں مذکورہ کیس میں ملزم قرار دیا گیا۔

علی گیلانی کو 2012 میں سپریم کورٹ کے باہر اے این ایف نے گرفتار بھی کیا تھا تاہم بعد ازاں انھیں عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

ایفیڈرین کیا ہے؟

ایفیڈرین ایک ایسا کیمیکل ہے جو مرکزی اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے اور اس کا استعمال عموما سردی، نزلہ، زکام جیسی بیماریوں کے علاج کے طور پر ہوتا ہے۔

تاہم دوا ساز صنعت میں استعمال ہونے والے دوسرے کیمیکلز کی طرح اس کا بھی غلط استعمال ممکن ہے۔

ایفیڈرین کیمیکل جب کثیر مقدار میں لیا جائے تو اس کے اثرات نشہ آور ہوتے ہیں، اس کیمیکل کو عرف عام میں غریب کا نشہ بھی کہتے ہیں۔

ایفیڈرین کیمیکل کی نقل و حمل کی نگرانی بین الااقوامی نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے ذریعے ہوتی ہے، اس بورڈ نے سن 11-2010 کیلئے پاکستان کا کوٹہ بائیس ہزار کلوگرام مقرر کیا تھا۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s