پاکستان میں بم دھماکے بھارت کروا رہا ،نواز لیگ اور پی پی پی نے تین تین باریاں لے لیں ، عوام کو سمجھنا ہوگا کس نے بہتر کام کیا : پرویز مشرف

images (3)

سابق صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے تین تین باریاں لیں، اب عوام کو سمجھنا ہوگا کہ کس حکومت نے بہتر کام کیا، کرپشن کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، ہم نے اپنے دور میں کرپشن پر قابو پایا ہم نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کو لایا، موجودہ حکومت نے صنعتوں کو تباہ کیا ہے، صنعتیں معیشت کیلئے اہم ہیں، پاکستان میں بم دھماکے بھارت کروا رہا ہے، کلبھوشن یادو بھی دہشت گردی کرا رہا تھا، سی پیک سے بھارت کو تکلیف ہے، بھارتی صنعت کار جندال کی وزیر اعظم سے ملاقات پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں، ذاتی ملاقات تھی۔

نجی ٹی وی چینل ’’بول ‘‘ سے گفتگو  کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر)  پرویز مشرف نے کہا کہ اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعتیں بڑے بڑے وعدے کرلیتی ہیں، مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے تین تین باریاں لگائیں جبکہ دس سال میری حکومت رہی ، اب عوام کو بتانا ہوگا کہ کس نے کیا کام کیا؟ عوام کو بھی سمجھنا ہوگا کہ کس نے بہتر کام کیا؟۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کیلئے صنعتوں کا قیام ضروری ہے، حکومت کو چاہیے کہ انڈسٹریز پر توجہ دے، ہم نے اپنے دور میں انڈسٹریز کو بہتر کیا اور میں خود غیر ملکی سرمایہ کاروں سے بات کرتا اور پاکستان میں سرمایہ کاری پر قائل کرتا تھا ،اسی وجہ سے میرے دور میں بہت زیادہ غیر ملکی سرمایہ کار  پاکستان آئے ،جس سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا،  ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں، موجودہ حکومت نے صنعت کو تباہ کردیا ہے، توانائی بحران کی وجہ سے صنعتیں تباہ ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ٹیلی کمیونیکیشن کو بہتر کیا ، ہم ایمانداری سے حکومت چلا رہے تھے، ہمارے دور میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں لاکھوں لوگوں کو نوکریاں ملیں، جمہوریت میں لوگوں کو نوکریاں چاہئیں ، پیسہ چاہیے جو ان کے پاس نہیں ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ملک کی  اندرونی سیکیورٹی کو بہتر کیا اور ملک کی بیرونی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا، ہم ہندوستان کے ساتھ پر امن مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی جانبجا رہے تھے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کا بنیادی ڈھانچہ ہم نے کھڑا کیا،  اب بیرون ملک پاکستانیوں کو اس بات پر آمادہ کرنا ہوگا کہ وہ واپس پاکستان آکر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر سیاست دان کراچی میں ملوث ہے خواہ وہ مسلم لیگ ن سے ہو یا پی پی سے ہو ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارت بم دھماکے کروا رہا ہے ، کلبھوشن یادیو بھی پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے، سی پیک سے بھارت کو تکلیف ہے، بھارتی صنعت کا ر جندال کی نواز شریف سے ملاقات پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں بلکہ نواز شریف اور جندال کی ذاتی ملاقات تھی۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s