پاکستان نے تاریخ رقم کر دی، ویسٹ انڈیز کو اس کی سر زمین پر زیر کر دیا

images (1)

یاسر شاہ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کی راہ پر گامزن ہے

ڈومینیکا کے ونڈسر سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے شکست دے دی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کے آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں کریگ بریتھویٹ نے چھ، کائرن پاؤل نے چار، شیمرون ہیٹمر نے 25، شئے ہوپ نے 17، وشویل سنگھ نے دو، شین ڈورچ نے دو اور ہولڈر نے 22 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے چار، حسن علی نے تین، جب کہ محمد عامر اور محمد عباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دن کے آغاز میں ہی یاسر شاہ نے کریگ بریتھ ویٹ کو آؤٹ کر کے پاکستان کو شاندار آغاز فراہم کیا جبکہ محمد عامر نے شیمرون ہٹمیئر کی وکٹیں بکھیر کر آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو تیسرا نقصان پہنچایا۔

شے ہوپ پراعتماد میں انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے اور ایک مرتبہ پھر اچھی فارم میں نظر آئے لیکن کھانے کے وقفے سے قبل حسن علی نے ہوپ کو آؤٹ کر کے پاکستان کو اہم کامیابی دلانے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔

دوسرے اینڈ پر موجود روسٹن چیز نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا لیکن پوری سیریز میں ناقص فارم سے دوچار وشال سنگھ ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور یاسر شاہ کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے کر پویلین لوٹے۔

محمد عامر کی گیند پر شیمرون ہٹمیئر کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی
محمد عامر کی گیند پر شیمرون ہٹمیئر کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

شین ڈاؤرچ خاصے بدقسمت رہے اور امپائر کے ایک متنازع فیصلے نے دو کے انفرادی اسکور پر ان کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا۔

چھ وکٹیں گرنے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم شدید مشکلات سے دوچار تھی لیکن اس موقع پر چیز اور ہولڈر نے اپنی ٹیم کی ناؤ بچانے کا بیڑا اٹھایا اور بھرپور مزاحمت دکھاتے ہوئے چائے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

چائے کے وقفے کے بعد پہلے ہی اوور میں حسن علی اپنی ہی گیند پر ہولڈر کا کیچ نہ لے سکے لیکن پھر اپنے اگلے ہی اوور میں خوبصورت ریورس سوئنگ پر 22 رنز بنانے والے ویسٹ انڈین کپتان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اس سے پہلے میچ کے چوتھے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 174 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے یاسر شاہ نے اور محمد عامر نے آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو 129 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

بدھ کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s