کرم ایجنسی: حملے میں پولیٹیکل سیکریٹری اور اس کا گارڈ ہلاک

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی کرم ایجنسی میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے پولیٹیکل سیکریٹری 59189ec6a0ac6اور اس کے سیکیورٹی گارڈ کو ہلاک کردیا۔

پولیٹیکل حکام نے بتایا کہ پولیٹیکل سیکریٹری سرفراز حسین اور ان کا سیکیورٹی گارڈ ایک گاڑی پر کرم ایجنسی کے علاقے والیچینا میں سفر کررہے تھے کہ ان پر مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔

حملے کے نتیجے میں سرفراز حسین اور ان کا سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچیں اور لاشوں کو کرم ایجنسی میں قائم ہیڈکوارٹر ہستال منتقل کیا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل کرم ایجنسی کے علاقے گودر سے گزرنے والی مردم شماری ٹیم کی ایک وین کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں مردم شماری ٹیم کے دو رضاکار زخمی ہوگئے تھے۔

اسی واقعے میں 5 خواتین اور 4 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی نے پولیٹیکل سیکریٹری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ پولیٹیکل انتظامیہ نے دہرے قتل کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s