شمالی کوریا کا ایک ’نیا میزائل ٹیسٹ‘

جنوبی کوریا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے بظاہر ایک اور بیلسٹک میزائل داغا ہے۔_96044309_3a627c2f-8567-417e-917b-6f0b09f1dc27

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی ونہاپ کے مطابق بیلسٹک میزائل دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمال مغرب شہر کسونگ کے قریب لانچ کیا گیا۔

 

ممکنہ میزائل ٹیسٹ کی یہ خبر ایسے وقت آئی ہے جب گذشتہ دنوں جنوبی کوریا میں مون جے اُن نے صدر کا عہدہ سنبھالا ہے۔

شمالی کوریا نے رواں برس سلسلہ وار میزائل ٹیسٹ کیے ہیں۔

شمالی کوریا نے گذشتہ ماہ بھی میزائل کے دو تجربات کیے جو ناکام رہے تھے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ‘نامعلوم پروجیکٹ ٹائل’ کسونگ سے داغا گیا تاہم اس نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی ونہاپ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بیلسٹک میزائل ہے۔

گذشتہ ماہ ‌شمالی کوریا کا ایک میزائل تجربہ مبینہ طور پر ناکام ہوا تھا جس کے بارے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ میزائل لانچ کے چند سیکنڈ بعد ہی پھٹ گیا۔

شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں کئی بار میزائل کے تجربات کیے ہیں اور چھٹا جوہری تجربہ کرنے کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان شدید بیان بازی کے بعد کوریائی جزیرہ نما میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا پر گذشتہ سال مزید پابندیاں عائد کی تھیں۔

یہ پابندیاں شمالی کوریا کی جانب سے چھ جنوری 2016 کو کیے گئے جوہری تجربے اور سات فروری کے سیٹلائٹ لانچ کے بعد عائد کی گئی تھیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s