کراچی ایئرپورٹ: پی آئی اے کی خاتون افسر کاسیکیورٹی افسران پر تشدد

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی افسر نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) کے 3 عہدیداران کو کراچی images (12)ایئرپورٹ پر زدو کوب کا نشانہ بنایا۔

اے ایس ایف عہدیداران کو زدو کوب کرنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی ویڈیو کی صورت میں محفوظ ہوگیا، جس میں دیکھا گیا کہ پی آئی اے کی ہیومن ریسورس افسر رقیہ سومرو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے تین افسران کو ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنج کے داخلی دروازے کے قریب تھپڑوں کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

ویڈیو میں رقیہ سومرو کو لوگوں کی موجودگی میں سیکیورٹی افسران پر چلاتے ہوئے بھی سنا گیا۔

پی آئی اے کی خاتون افسر نے مبینہ طور پر میعاد ختم ہوجانے والے شناختی کارڈ کے ساتھ ڈیپارچر لاؤنج میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر افسران نے انہیں روکا تھا۔

رقیہ سومرو نے روکے جانے پر سیکیورٹی عملے پر چلانا شروع کردیا اور انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

رقیہ سومرو کے مطابق انہیں روکنے والے اے ایس ایف گارڈ نے انہیں غیر مناسب انداز میں چُھوا تھا۔

معاملہ بڑھنے پر اے ایس ایف کی خاتون گارڈ کو طلب کیا گیا، جنہوں نے رقیہ سومرو کو دوسرے کمرے میں منتقل کیا۔

واقعے میں ملوث اے ایس ایف گارڈ نے پی آئی اے کی خاتون افسر کے خلاف ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرادی، جس میں کہا گیا کہ خاتون نے انہیں ان کی  ڈیوٹی سرانجام دینے سے روکنے اور ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s