’پاناما لیکس پر جھوٹ، عمران خان صادق امین نہیں رہے‘

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔

بیرسٹر دانیال چوہدری نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پاناما لیکس کے حوالے سے قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور جھوٹ بولنے کی وجہ سے وہ آئین کی شق 62 اور 63 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ شق 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی وجہ سے عمران خان صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا انہیں اسمبلی کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

5909b3283ef4d

دانیال چوہدری نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی درخواست میں عمران خان اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو فریق بنایا ہے۔

دانیال چوہدری نے درخواست کے ہمراہ اخبار و ٹی وی انٹرویو بھی منسلک کئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ہونے والی خصوصی بینچ کی سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘پاناما کیس فیصلے کے بعد ایک سیاسی لیڈر نے کہا کہ پانچوں ججز نے وزیراعظم کو جھوٹا قرار دیا، وزیراعظم کو نہ تو میں نے جھوٹا قرار دیا اور نہ ہی اس بینچ میں موجود باقی دو ججز نے ایسا کہا’۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا تھا کہ ‘اس لیڈر نے عوام سے دھوکہ دہی کی اور جھوٹ بولا، میں نے تو کسی کو جھوٹا قرار نہیں دیا، سپریم کورٹ کے ججز کو بدنام کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی’۔

تاہم جسٹس اعجاز افضل نے اس سیاسی رہنما کا نام نہیں لیا جو پاناما کیس کے حوالے سے عوام سے جھوٹ بول رہا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں اثاثے اور آف شور کمپنیاں ظاہر نہ کرنے سمیت بیرون ملک سے حاصل ہونے والے مبینہ فنڈز سے پارٹی چلانے کے الزامات پر مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

گزشتہ دنوں عمران خان اور پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے غیرملکی فنڈنگ اور اثاثوں سے متعلق جھوٹ پر مبنی سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر عمران خان کی نااہلی کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s