شمالی کورین سفارتکار پر تشدد: انکوائری کیلئے ایکسائز کمیٹی تشکیل

کراچی: سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے شمالی کوریا کے ایک سفارت کار کی جانب سے خود پر ہونے والے تشدد کی شکایت کی انکوائری کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسلام آباد میں واقع سفارت خانے میں تعینات مذکورہ سفارت کار نے ٹیکس حکام پر خود پر اور اپنی اہلیہ پر مبینہ تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔

ایکسائز ایند ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ 4 رکنی کمیٹی اس معاملے کی انکوائری کرنے کے بعد 15 دن میں انھیں رپورٹ جمع کروائے گی۔

ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر ایکسائز محمد عامر جمیل کریں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرز ریاض حسن کھوسو اور کریم داد عباسی سمیت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کلیم اللہ وسان بھی اس میں شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا، ‘یہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے اور ہم اصل بات کی تہہ تک پہنچنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، انکوائری کمیٹی کو 15 دن کے اندر اپنا کام مکمل کرنے کو کہا گیا ہے’۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کے سفارت کار کا پاکستانی حکام پر مبینہ تشدد کا الزام

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سفارت کار نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ ایکسائز ایند ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے تقریباً 10 مسلح افراد 9 اپریل کو کراچی میں واقع ان کے گھر میں داخل ہوئے اور ان پر اور ان کی اہلیہ پر حملہ کردیا۔

مزید کہا گیا کہ مذکورہ افراد نے سفارت کار کی اہلیہ کو بالوں سے گھسیٹا اورانھیں چہروں پر مارا گیا جبکہ ان پر اسلحہ بھی تانا گیا۔

27 اپریل کو لکھی گئی درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ تمام واقعہ مذکورہ مکان میں موجود ایک کلوز سرکٹ کیمرے میں ریکارڈ ہوا ہے۔

اس حوالے سے شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فلم کی جانچ کی جارہی ہے تاکہ ان افراد کی نشاندہی کی جاسکے، جس سے انکوائری میں آسانی ہوگی۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s