بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کے لائسنس منسوخ

پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وزارت داخلہ کی طرف سے ڈائریکٹرز کی سیکیورٹی کلیئرنس مسترد کیے جانے کے بعد بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ (پاک نیوز) کے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسز فوری طور پر منسوخ کردیئے۔
پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز شعیب شیخ، عائشہ شعیب شیخ، وقاص عتیق اور ثروت بشیر کی سیکیورٹی کلیئرنس مسترد کیے جانے کے بعد اتھارٹی نے کمپنی کے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسز منسوخ کیے۔

BOL_Network

پریس ریلیز کے مطابق منگل (2 مئی) کو پیمرا ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں اتھارٹی ارکان نے پیمرا شکایات کونسل سندھ کی سفارشات کی روشنی میں مذکورہ فیصلے کی منظوری دی۔
پیمرا نے بول انٹرٹینمنٹ (پاک نیوز) کو اپنے اصل لائسنسز بشمول تمام بقایا جات جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔

دوسری جانب فیصلے کی کاپی بھی پاک سیٹ کو ارسال کردی گئی تاکہ بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ (پاک نیوز) کی نشریات فوری طور پر روک دی جائیں۔
دوسری جانب ایک علیحدہ حکم نامے میں تمام ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس اور کیبل آپریٹرز کو پیمرا اتھارٹی کے فیصلے کی روشنی میں بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ (پاک نیوز) کی نشریات فوری طور پر بند کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

مزید کہا گیا کہ ‘کسی بھی آرگنائزیشن کی جانب سے پیمرا حکم کی خلاف ورزی پر پیمرا قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی’۔

جلاس کی سربراہی چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کی، جبکہ اس موقع پر رکن سندھ سرفراز خان جتوئی، رکن خیبرپختونخوا شاہین حبیب اللہ، رکن پنجاب نرگس ناصر، وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا اور چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s