جعلی ادویات کیس:سیکریٹری ڈرگ بورڈ بلوچستان کے وارنٹ جاری

ڈرگ کورٹ کوئٹہ نے جعلی ادویات کیس میں سیکریٹری ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ بلوچستان اور ادویہ ساز کمپنیوں کے مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سیکریٹری ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر امداداللہ بلوچ متعدد نوٹسز کے باوجود عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

5909ed49900cb

ڈرگ کورٹ کے چیئرمین عبدالمجید ناصر اور ممبران گل عالم خان اور اَرسلا خان نے مسلسل غیر حاضری کی بنا پر سیکریٹری ڈرگ بورڈ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے پولیس کو سیکریٹری کی گرفتاری اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ڈرگ کورٹ نے حیدر آباد کی ایک ادویہ ساز کمپنی کو غیر معیاری ادویات بنانے اور انہیں کوئٹہ میں فروخت کرنے پر سیل کرنے کا بھی حکم دیا۔

ڈرگ کورٹ نے کوئٹہ کی 6 ادویہ ساز کمپنیوں کے مالکان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اسلام آباد میں متعلقہ کوارٹرز کو فیصلے سے متعلق خط بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔

بلوچستان حکومت نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں جعلی و غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s