کنٹرول لائن پر پاک بھارت کمانڈرز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

راولپنڈی: پاک فوج نے ایک بار پھر بھارت کی جانب سے عائد کردہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا دعویٰ مسترد کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق راولا کوٹ اور پونچھ سیکٹر کے کمانڈرز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں بھارتی کمانڈرکو آگاہ کیا کہ پاکستان نے جنگ بندی معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔

یہ بات بھی واضح کی گئی کہ پاکستان کی جانب سے کوئی فوجی لائن آف کنٹرول کے پار نہیں گیا اور نہ ہی بھارتی فوجیوں کے لاشوں کی بے توقیری کی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر امن قائم رکھنے کے لئے پرعزم ہے اور بھارت سے بھی اس قسم کے رویے کی توقع رکھتا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارتی میڈیا اس قسم کی غیر ضروری چیزوں کو ہوا دے رہا ہے اور اس طرح کے اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں بھارتی فوج نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ‘پاکستان آرمی نے غیر فوجی اقدام کرتے ہوئے گشت پر تعینات دو ہندوستانی فوجیوں کی لاشیں مسخ کردیں’۔

بھارتی فوج کی جانب سے یہ دھمکی بھی دی گئی تھی کہ ‘ایسی غیر مناسب کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا’۔

بھارتی فوج کی جانب سے مذکورہ دعویٰ ہندوستانی آرمی کے ایڈیشنل ڈائریکٹریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن کے مصدقہ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کیا گیا تھا۔

بعد ازاں آئی ایس پی آر نے بھارت کے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا تھا اور بیان جاری کیا تھا کہ ‘پاک فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی بھارت کے الزام کے مطابق باٹ (بارڈر ایکشن ٹیم) نے ایل او سی پر بٹل سیکٹر پر حملہ کیا‘۔

پاک فوج کے ترجمان کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ‘پاک فوج اعلیٰ اور انتہائی پیشہ ور آرمی ہے، پاک فوج کسی بھی فوجی کی بے توقیری نہیں کرتی، چاہے وہ بھارتی ہی کیوں نہ ہو’۔

اس کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام بھارتی فوج کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی جیسا کہ بھارتی فوج دعویٰ کررہی ہے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s