صدر اور وزیراعظم مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم

اسلام آباد: صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے مزدوروں اور محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں پاکستان میں موجود مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوششوں کا عہد کیا۔

ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان اور وزیراعظم کا مزدوروں کے عالمی دن پر دیئے جانے والے پیغام میں کہنا تھا کہ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

صدر اور وزیراعظم نے مزدوروں کے خاندانوں کے میعار زندگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنے پیغامات میں کہا کہ حکومت ان کے خاندانوں کے مسائل کو دور کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا مزدوروں کے عالمی دن پر دیئے جانے والے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ تیز رفتار اور جدید صنعتی معیشت کی ترقی کے اہداف ہنرمند، محنت کش اور پر عزم مزدوروں کی مدد سے ہی حاصل ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ خوشحال افرادی قوت ہی پاکستان کی مکمل صلاحیت کا احساس دلاتی ہے اور موجودہ دور کی انتہائی مسابقتی معاشی دنیا کا مقابلہ کر رہی ہے۔

صدر ممنون حسین کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستانی مزدوروں کی قوت اور محنت کشوں کے کردار کی عکاسی کرتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مزدوروں کے عزم و جانفشانی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے الگ الگ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مزدور ہمارے معاشرے کا ایک اہم ستون ہیں اور یہی مزدور معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزدور پاکستانی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مزدوروں کو پاکستانی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مزدور اس قوم کے گمنام ہیرو ہیں اور یہی مزدور پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s