شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کر کے چین اور اس کے صدر کی توہین کی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے میزائل تجربہ کر کے چین اور اس کے صدر کی توہین کی ہے۔ خیال رہے کہ جنوبی کوریا اور امریکی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو کہ لانچ کے چند سیکنڈ بعد ہی پھٹ گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس میزائل تجربے کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا: ’شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کر کے جو ویسے تو ناکام رہا مگر چین اور اس کے صدر کی خواہشات کی توہین کی۔‘ حال ہی میں صدر ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کی اور شمالی کوریا کے حوالے سے ان کی ’سخت کوششوں‘ کو سراہا تھا۔ اس سے قبل خبررساں ادارے ہونہاپ نے جنوبی کوریا کی عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل لانچ کے چند سیکنڈ بعد ہی پھٹ گیا جبکہ خبررساں ادارے روئٹرز نے امریکی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ تجربہ ناکام رہا ہے۔ جنوبی کوریا کے ملٹری چیف آف سٹاف کا کہنا ہے کہ یہ میزائل دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمال میں واقع صوبہ جنوبی پیان گین سے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی علی الصبح فائر کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاحال میزائل کی قسم کے بارے میں علم ہے جبکہ شمالی کوریا نے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ اس میزائل تجربے کی اطلاع ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند گھنٹے قبل ہی امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے عالمی برادری سے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو ختم کروانے میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔  خیال رہے کہ خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کی جانب سے جنگی مشقیں بھی کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں‌شمالی کوریا کا ایک میزائل تجربہ مبینہ طور پر ناکام ہوا تھا جس کے بارے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ میزائل لانچ کے چند سیکنڈ بعد ہی پھٹ گیا۔ شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں کئی بار میزائل کے تجربات کیے ہیں اور چھٹا جوہری تجربہ کرنے کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔ حال ہی میں امریکہ نے بھی خطے میں ایک جنگی جہاز اور آبدوز کو تعنیات کیا ہے۔ اس نے جنوبی کوریا میں اپنے تھاڈ اینٹی میزائل نظام کو بھی نصب کیا ہے جس سے شمالی کوریا میں شدید غم و غصہ ہے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s