دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی:جنرل قمر جاوید باجوہ

عظیم قوم کے بھرپور تعاون سے پاکستان کو ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے پاک کرینگے، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ گریژن کے دورہ کے موقع پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب۔ راولپنڈی ۔ (ہفتہ 29 اپریل 2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عظیم قوم کے بھرپور تعاون سے پاکستان کو ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے پاک کرینگے، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ وہ گوجرانوالہ گریژن کے دورہ کے موقع پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گریژن کا دورہ کیا جہاں پر انہیں پاک فوج کی آپریشن تیاریوں، جاری آپریشن ردالفساد اور مردم شماری و خانہ شماری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ قبل ازیں آرمی چیف نے پسرور کینٹ کا بھی دورہ کیا۔ افسران اور جوانوں کے ساتھ تعارفی نشست کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم قوم کے تعاون سے دہشت گردی کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ملک کو ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں، فسادیوں سے پاک کریں گے۔ قبل ازیں آرمی چیف جب گوجرانوالہ گئے تو کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے ان کا خیر مقدم کیا۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s