شمالی کوریا ،جنوبی کوریا اورجاپان پرجوہری حملے کے لیے پر تول رہاہے ،امریکی وزیرخارجہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہاہے کہ شمالی کوریاکے معاملے پرتمام آپشن زیرغورلائے جائیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے معاملے پر ہونیوالے اجلاس کی صدارت امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کی۔ٹلرسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریاکے جنوبی کوریا اورجاپان پرجوہری حملے کاخطرہ حقیقی ہے،امکان ہے کہ شمالی کوریا امریکی سرزمین پربھی حملے کی صلاحیت حاصل کرلے،ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پہلے بھی کہا اور اب بھی کہتے ہیں کہ اسٹراٹیجک صبر کی پالیسی اب ختم ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کرتاہوں کہ شمالی کوریاسے متعلق اقدامات کومکمل نافذکیاجائے، شمالی کوریاسے تعلقات معطل یاسفارتی تعلقات ڈاون گریڈکئے جائیں۔شمالی کوریاپرنئی پابندیاں لگانے کیساتھ تجارتی دباو بڑھایاجائے تاکہ بلواسطہ طورپر شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی سپورٹ کرنے والے ذریعے کو ختم کیاجاسکے۔

شمالی کوریا امریکا پر بھی حملہ کرسکتا ہے،ریکس ٹیلرسن
Advertisements